48

بنگلہ دیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات: بی این پی نے واضح کامیابی حاصل کر لی

ڈھاکا(ایچ آراین ڈبلیو) بنگلہ دیش کے 13ویں پارلیمانی انتخابات میں بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی (بی این پی) اور اس کے اتحادی جماعتوں نے شاندار کامیابی حاصل کی ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق، بی این پی اور اتحادی جماعتوں نے 299 میں سے 209 نشستیں جیت لی ہیں، جبکہ جماعت اسلامی 68 نشستوں کے ساتھ دوسری بڑی جماعت بن گئی اور نیشنل سٹیزن پارٹی صرف 5 نشستیں حاصل کر سکی۔

بی این پی کے سربراہ طارق رحمان، جو سابق وزیراعظم خالدہ ضیا کے بیٹے ہیں، نے ڈھاکا اور بوگرہ کی نشستوں پر کامیابی حاصل کی۔ طارق رحمان نے کہا کہ منتخب ہونے کے بعد وہ تمام جماعتوں کے ساتھ مل کر ملک چلائیں گے اور امن عامہ کو اولین ترجیح دیں گے تاکہ عوام محفوظ محسوس کر سکیں۔

طارق رحمان نے مزید کہا کہ ملک کی آدھی آبادی خواتین پر مشتمل ہے، ہم خواتین پر خصوصی توجہ دیں گے۔ انہوں نے پارٹی حامیوں سے اپیل کی ہے کہ نماز جمعہ میں خصوصی دعاؤں میں شریک ہوں اور ریلیوں یا جشن سے گریز کریں۔

ادھر چیف ایڈوائزر محمد یونس نے کہا کہ عوام نے اپنا آئینی حق رائے دہی بھرپور طریقے سے ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں