لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)مسلم لیگ ن کے سابق رہنما اور عوام پاکستان پارٹی کے رہنما زعیم قادری انتقال کر گئے۔خاندانی ذرائع کے مطابق، ان کی نماز جنازہ آج مغرب کے بعد 26 لارنس روڈ لاہور پر ادا کی جائے گی۔
زعیم قادری 25 دسمبر 1964 کو لاہور میں پیدا ہوئے۔ وہ 2008 سے 2018 تک رکن پنجاب اسمبلی رہے۔ انہوں نے بطور مشیر وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور بطور ترجمان پنجاب حکومت اہم ذمہ داریاں انجام دیں۔
بعد ازاں، 2018 میں پارٹی اختلافات کے باعث وہ مسلم لیگ ن سے علیحدہ ہوگئے اور عوام پاکستان پارٹی میں شامل ہو گئے۔


