وفاقی حکومت کے ماتحت عدالتوں و ٹربیونلز کے ملازمین کا پاکستان سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی حکومت کے ماتحت عدالتی اور ٹربیونل ملازمین نے پاکستان سیکریٹریٹ کے سامنے احتجاج کیا، جس میں احتساب عدالتوں اور وفاقی اینٹی کرپشن کورٹس سمیت دیگر عدالتوں کے عملے نے شرکت کی۔

ملازمین کا کہنا تھا کہ حکومت نے تین اسپیشل الاؤنسز ختم کر دیے ہیں، جس سے ان کی معاشی مشکلات مزید بڑھ گئی ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر یہ اسپیشل الاؤنسز بحال کیے جائیں تاکہ مہنگائی کے اس دور میں ان کے گزارے میں آسانی ہو۔

احتجاج میں شریک ملازمین نے کہا کہ جب تک الاؤنسز بحال نہیں کیے جاتے، احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور حکومت پر دباؤ برقرار رکھا جائے گا۔

ملازمین نے مزید کہا کہ حکومت کی جانب سے ایک مرتبہ پھر الاؤنسز سے محروم کرنا غیر منصفانہ اقدام ہے اور یہ عدالتی عملے کی حوصلہ شکنی کا سبب بن رہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں