پاکستان میں پانی کی کمی: نئے آبی ذخائر کے قیام پر سوالیہ نشان

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں موجود پانی کی محدود مقدار کی وجہ سے نئے آبی ذخائر بنانے کے امکانات محدود ہیں۔

1991 کے معاہدے کے مطابق صوبوں کو مکمل پانی فراہم نہیں کیا جا رہا، اور سمندر کو بھی پوری مقدار میں پانی نہیں مل رہا، جس کے باعث نئے ڈیم یا ذخائر کے قیام کے لیے ضروری وسائل دستیاب نہیں۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر نئے آبی ذخائر بن بھی جائیں تو پانی کی کمی کے سبب انہیں بھرنے کے لیے کہیں سے اضافی پانی لانا پڑے گا۔ سندھ میں کوٹری بیراج پر پانی کی کمی اکثر دیکھی جاتی ہے، اور کے فور (K-4) منصوبے کے لیے بھی پانی کہیں اور سے فراہم کرنا پڑے گا۔

ماہرین نے زور دیا کہ پانی کے مؤثر استعمال اور نئے ذخائر کے قیام کے لیے جامع حکمت عملی تیار کرنا وقت کی اہم ضرورت ہے تاکہ ملک میں پانی کے بحران کو کنٹرول کیا جا سکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں