کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)سندھ اسمبلی کے اسپیکر نے صوبائی ایڈوائزری کونسل برائے معذور افراد کے لیے نامزدگیوں کی منظوری دے دی ہے۔سندھ امپاورمنٹ آف پرسنز ود ڈس ایبلٹیز ایکٹ 2018 کے تحت چار اراکین اسمبلی کو کونسل کے رکن نامزد کیا گیا ہے۔
نامزد ہونے والے اراکین میں ایم پی اے محمد آصف اور فیصل رفیق شامل ہیں، جنہیں بااختیار افرادِ باہم معذوری کے کونسل ممبر مقرر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ خواتین اراکین اسمبلی سمیتا افضل سید اور بلقیس مختار بھی کونسل میں شامل کی گئی ہیں۔
سیکریٹری سندھ اسمبلی کی جانب سے کونسل کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، جس کے بعد یہ اراکین اپنے فرائض سر انجام دیں گے۔


