وزیراعلیٰ پنجاب کا بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کے لیے 10 ارب روپے کی معاونت کا اعلان

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے بلوچستان میں سکیورٹی فورسز کی معاونت کے لیے 10 ارب روپے کی مالی امداد کا اعلان کیا ہے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز نے کہا کہ بلوچستان کو درپیش چیلنجز کے حل میں حکومت پنجاب ہر ممکن تعاون کرے گی اور پنجاب بلوچستان کے ساتھ کھڑا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ یہ اقدام علاقے میں امن و امان اور سیکیورٹی کی مضبوطی کے لیے کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق اور صوبوں کے درمیان تعاون مضبوط ہونے سے ملک میں قانون کی حکمرانی اور شہریوں کے تحفظ کو فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں