لاہور(ایچ آر این ڈبلیو)مناواں میں کوڑے کے ڈمپنگ اسٹیشن سے ماں اور بیٹے کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں۔پولیس کے مطابق مقتولین کی شناخت ہو چکی ہے اور ابتدائی تحقیقات کے مطابق ماں اور بیٹے کو گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔ مقتولین کی لاشیں ورثا کے حوالے کر کے تدفین کر دی گئی ہیں۔
واقعہ کے حوالے سے مقدمہ خاتون کے بھائی کی مدعیت میں درج کیا گیا ہے، جن کا کہنا ہے کہ نامعلوم افراد نے ان کی بہن اور بھانجے کو قتل کیا اور لاشیں پھینک دی تھیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور ملزمان کی تلاش کے لیے آپریشنز کیے جا رہے ہیں۔


