اختر مینگل کا قومی اسمبلی کا استعفیٰ 17 ماہ بعد منظور

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ سردار اختر مینگل کا قومی اسمبلی کی رکنیت سے دیا گیا استعفیٰ تقریباً 17 ماہ بعد منظور کر لیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے اختر مینگل کا استعفیٰ منظور کر لیا ہے، جو اسی تاریخ سے نافذ العمل قرار دیا گیا جس تاریخ کو انہوں نے استعفیٰ جمع کرایا تھا۔

یاد رہے کہ اختر مینگل نے 3 ستمبر 2024 کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے استعفیٰ دیا تھا۔ سردار اختر مینگل این اے-256 خضدار سے رکن قومی اسمبلی تھے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ استعفیٰ کی منظوری کے بعد آئندہ خضدار کی نشست کے لیے الیکشن کا امکان پیدا ہو گیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں