وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات پر پاکپتن پولیس کی کارکردگی بہتر بنانے کے لیے خصوصی اجلاس

پاکپتن(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر اعلیٰ پنجاب کے احکامات کے تحت پولیس رویوں میں مثبت تبدیلی کے حوالے سے ڈی پی او پاکپتن جاوید چدھڑ کی زیر صدارت خصوصی اجلاس منعقد ہوا، جس میں سرکل افسران، ایس ایچ اوز اور پولیس اہلکاروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اجلاس کے دوران ڈی پی او جاوید چدھڑ نے پولیس اہلکاروں سے خطاب کرتے ہوئے شہریوں کے ساتھ احساس، اپنائیت، شائستگی اور تحفظ کے ویژن پر عملدرآمد کی ہدایات دیں۔ ڈی پی او نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ عوام دوست پولیسنگ کے ذریعے اولین ترجیح ہے اور تمام تھانے تحفظ، انصاف اور عوامی خدمت کے مراکز کے طور پر کام کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ قابلِ دست اندازی جرائم کی بروقت ایف آئی آر لازمی ہوگی، بدعنوانی اور کرپشن کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی ہوگی، اور نگران افسران اس کے ذمہ دار ہوں گے۔ تفتیش سائنسی بنیادوں پر کی جائے گی اور کسی بھی قسم کی غفلت پر سخت کارروائی کی جائے گی۔

ڈی پی او نے مزید کہا کہ خواتین و بچوں کے خلاف جرائم کی روک تھام پاکپتن پولیس کی اولین ترجیح ہے، اور کمیونٹی پولیسنگ کے ذریعے عوامی اعتماد اور اپنائیت کو بحال کیا جائے گا۔ انہوں نے ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر بلاامتیاز کارروائی کرنے کی بھی ہدایت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں