لاہور(ایچ آراین ڈبلیو) مقامی عدالت نے یوٹیوبر سعد الرحمٰن عرف ڈکی بھائی، ان کی اہلیہ عروب جتوئی اور دیگر ملزمان پر جوئے کی تشہیر کے مقدمے میں فردِ جرم عائد کر دی۔
ضلع کچہری لاہور میں جوڈیشل مجسٹریٹ نعیم وٹو کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران ملزمان پیش ہوئے، تاہم انہوں نے صحتِ جرم سے انکار کیا۔ عدالت نے مقدمے کے گواہوں کو 23 فروری کو طلب کر لیا ہے۔
این سی سی آئی اے کے مطابق ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے آن لائن جوا ویب سائٹس کی پروموشن کی اور عوام میں جوئے کی تشہیر کی۔


