وزیراعلیٰ پنجاب کی ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعلیٰ پنجاب نے ٹریفک پولیس لاہور کے نئے یونیفارم کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد ٹریفک وارڈنز 14 فروری سے نیا یونیفارم پہننا شروع کر دیں گے۔

آئی جی پنجاب کی جانب سے ٹریفک پولیس کے نئے یونیفارم ریگولیشنز کا باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق نئے یونیفارم کا نفاذ مرحلہ وار کیا جائے گا، پہلے مرحلے میں لاہور جبکہ بعد ازاں پنجاب کے دیگر اضلاع کی ٹریفک پولیس بھی نئی وردی میں فرائض سرانجام دے گی۔

اسی سلسلے میں لاہور میں ٹریفک پولیس کے لیے الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیوں کا آغاز بھی کیا جا رہا ہے۔ یہ الیکٹرک پیٹرولنگ گاڑیاں سیف سٹیز اتھارٹی سے منسلک ہوں گی، جس سے ٹریفک نگرانی اور قانون نافذ کرنے کے نظام کو مزید مؤثر بنایا جا سکے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال سے پٹرول کی مد میں لاکھوں روپے کی بچت ہوگی، جبکہ ماحولیاتی آلودگی میں کمی اور جدید ٹریفک مینجمنٹ کو فروغ ملے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں