سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کروانے کے آخری دو دن باقی

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزارتِ مذہبی امور نے عازمین حج کو یاد دہانی کرائی ہے کہ سعودی حج ویزا بائیو میٹرک کروانے کے آخری دو دن باقی ہیں۔

وزارت کے ترجمان کے مطابق، حج ویزا کے حصول کے لیے عازمین کو 8 فروری تک لازمی بائیو میٹرک کروانا ہوگا۔ ترجمان نے کہا کہ عازمین حج گھر بیٹھے سعودی ویزا بائیو ایپ کے ذریعے بائیو میٹرک مکمل کر سکتے ہیں۔

عازمین کی سہولت کے لیے ملک بھر میں تمام سعودی تاشیر سینٹرز آج اور کل (ہفتہ و اتوار) صبح 9 بجے سے شام 5 بجے تک کھلے رہیں گے۔

وزارت نے واضح کیا کہ بائیو میٹرک مکمل کیے بغیر حج ویزا جاری نہیں کیا جائے گا، اس لیے عازمین اپنے بائیو میٹرک کی تصدیقی ای میل محفوظ رکھیں۔

پاکستان کے لیے سال 2026ء کا حج کوٹہ 1 لاکھ 79 ہزار 210 ہے جبکہ پرائیویٹ اسکیم کے لیے 60 ہزار نشستیں مخصوص کی گئی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں