افغان وزارتِ خارجہ کی اسلام آباد میں مسجد دھماکے کی شدید مذمت

اسلام آباد/کابل(ایچ آراین ڈبلیو)افغان وزارتِ خارجہ نے اسلام آباد کی ایک مسجد میں نمازِ جمعہ کے دوران ہونے والے دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے نمازیوں کی شہادت اور متعدد افراد کے زخمی ہونے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے۔

افغان وزارتِ خارجہ کے ترجمان کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ مساجد اور مقدس مذہبی شعائر کو نشانہ بنانا اسلامی تعلیمات اور انسانی اقدار کے سراسر منافی ہے۔ بیان میں واضح کیا گیا کہ عبادت گزاروں اور عام شہریوں کو نشانہ بنانے والے ایسے حملے ناقابلِ قبول اور قابلِ مذمت ہیں۔

افغان وزارتِ خارجہ نے دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے دلی تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک تمناؤں اور دعا کا اظہار بھی کیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں