اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2026 کے لیے کمنٹری پینل کا اعلان کر دیا ہے۔
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا 10 واں ایڈیشن 7 فروری سے بھارت اور سری لنکا میں شروع ہوگا۔ اعلان کردہ کمنٹری پینل میں سابق عظیم کھلاڑیوں اور موجودہ اسٹارز کی شاندار فہرست شامل ہے۔
بین الاقوامی شہرت یافتہ ناموں میں روی شاستری، ناصر حسین، ایان اسمتھ، ایان بشپ، ایرون فنچ، دنیش کارتک، کمار سنگاکارا، سیموئل بدری، رابن اتھپا اور کارلوس بریتھویٹ شامل ہیں۔
پاکستان کی نمائندگی اس پینل میں وسیم اکرم، وقار یونس، بازید خان اور رمیز راجہ کریں گے، جو ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے دوران میچز کی کمنٹری کے فرائض انجام دیں گے۔
آئی سی سی کے مطابق یہ کمنٹری پینل کھیل کے تجزیے اور شائقین کو دلچسپ معلومات فراہم کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔


