عمران خان کی بہنوں پر جملے کسنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں، بیرسٹر گوہر

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) چیئرمین پاکستان تحریکِ انصاف بیرسٹر گوہر نے واضح کیا ہے کہ عمران خان کی بہنوں کے خلاف نازیبا جملے کسنے والوں کے لیے پارٹی میں کوئی جگہ نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نظم و ضبط، اخلاقیات اور خاندانی اقدار پر یقین رکھتی ہے اور ایسے رویوں کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

بیرسٹر گوہر نے کہا کہ پارٹی کا مؤقف بالکل واضح ہے اور کسی بھی سطح پر بدتمیزی یا غیر اخلاقی زبان استعمال کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

انہوں نے 8 فروری سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ یہ دن جمہوریت کے لیے ایک بڑا سیاہ دن ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس موقع پر ہونے والا احتجاج رضاکارانہ ہوگا اور کسی پر زور زبردستی نہیں کی جائے گی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کے مطابق احتجاج کا مقصد جمہوری اقدار کے تحفظ اور عوامی آواز کو اجاگر کرنا ہے، جبکہ پارٹی کارکنان کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پرامن اور ذمہ دارانہ طرزِ عمل اختیار کریں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں