لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پنجاب کی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نےرات بارہ بجے پتنگ اڑا کر بسنت فیسٹیول کا باقاعدہ آغاز کیا۔لاہور کے آسمان پر ستاروں کی جگہ پتنگیں سج گئیں۔ چھتوں پر پتنگ بازی اور ہلہ گلہ جاری ہے، اڑتی اور گرتی پتنگوں کو دیکھنے کے لیے منچلے سڑکوں پر نکل آئے۔
وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے بسنت کے آغاز پر سوشل میڈیا پر ویڈیو پوسٹ کی ہے، جس میں لوگ پتنگ اڑاتے نظر آ رہے ہیں۔وزیراعلیٰ پنجاب بسنت پر اپنے بیان میں کہا کہ 25 سال بعد لاہور کے آسمان پرپتنگیں واپس آگئی ہیں، ہم سب خوشیوں کا جشن ذمہ داری کے ساتھ منائیں، حفاظتی ایس او پیز پر عمل کریں اور اس بسنت کو سب کے لیے محفوظ بنائیں۔


