57

کوئٹہ میں موبائل انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل، شہریوں کو شدید مشکلات

کوئٹہ(ایچ آراین ڈبلیو)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں موبائل ڈیٹا انٹرنیٹ سروس تیسرے روز بھی معطل رہی جس کے باعث شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

ہفتے کے روز معطل کی گئی موبائل انٹرنیٹ سروس تاحال بحال نہیں ہو سکی، جس سے کاروباری افراد، طلبہ، آن لائن سروسز سے وابستہ افراد اور عام صارفین متاثر ہو رہے ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ انٹرنیٹ کی بندش کے باعث روزمرہ امور، آن لائن تعلیم اور کاروباری سرگرمیاں بری طرح متاثر ہو چکی ہیں۔

دوسری جانب کوئٹہ سے اندرونِ ملک اور چمن کے لیے ٹرین سروس بھی تیسرے روز معطل ہے، جبکہ کوئٹہ سے پشاور کے لیے جعفر ایکسپریس آج بھی روانہ نہیں ہو سکی۔ ٹرانسپورٹ سہولیات کی بندش کے باعث مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا ہے۔

شہریوں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ موبائل انٹرنیٹ اور ٹرانسپورٹ سروسز جلد از جلد بحال کی جائیں تاکہ معمولاتِ زندگی بحال ہو سکیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں