اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ میں بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کرکٹ کو اس طرح کی مینجمنٹ قبول نہیں کی جائے گی۔
خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت نے کھیل کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی اور آئی سی سی کو یرغمال بنا لیا، جس کی وجہ سے کرکٹ اب وہ جنٹل مین گیم نہیں رہی۔ انہوں نے واضح کیا کہ کھیل کو کاروبار کی نذر نہیں ہونا چاہیے۔
وفاقی وزیر دفاع نے بھارت کے خلاف میچ نہ کھیلنے کے فیصلے کو نہایت بروقت اور درست قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ اقدام پاکستانی کرکٹ کے مفاد میں ہے اور ملکی وقار کی حفاظت کرتا ہے۔


