ڈاکٹر یاسمین راشد کی ناحق قید کے 1000 دن مکمل: پاکستانی قوم کی بیٹی کا عزم مثال

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)آج ڈاکٹر یاسمین راشد کی ناحق قید کے 1000 دن مکمل ہوگئے ہیں۔ 76 سالہ کینسر سروائیور اور ہسپتالوں میں زندگی بچانے والی اس خاتون نے اپنی جان و مال کی قربانی کے باوجود ظالم کے سامنے جھکنے سے انکار کیا اور عمران خان کے ساتھ ڈٹ کر کھڑی رہیں۔

ڈاکٹر یاسمین راشد نہ صرف ایک سیاسی قیدی ہیں بلکہ پاکستانی عورت کی غیرت، استقامت اور عزم کی علامت بن چکی ہیں۔ 76 سال کی عمر اور کینسر کے مرض نے بھی ان کے حوصلے کو کمزور نہیں کیا۔

ماہرین اور سیاسی حلقوں کا کہنا ہے کہ جب مردوں کے قدم ڈگمگا رہے تھے، اس وقت ڈاکٹر یاسمین راشد نے جمہوریت اور حق کی خاطر دیوار کی طرح ڈٹ کر کھڑی رہیں۔ پاکستانی قوم کی حقیقی صنف آہن کے طور پر ان کا نام تاریخ میں سنہری حروف سے لکھا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں