50

احسن آباد میں‌ دو موٹرسائیکل سوار نے گھر میں گھس کر خاتون کو قتل کر دیا

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) احسن آباد فیز 3 علاقہ تھانہ سائٹ سپر ہائی وے میں فائرنگ سے خاتون کی ہلاکت کا معاملہ۔

مبینہ طور پہ دو مسلح موٹر سائیکل سوار ملزمان بتائے جا رہے ہیں۔ جنہوں نے گھر میں داخل ہوکر خاتون کو فائرنگ کرکے قتل کیا۔

مقتولہ کی شناخت سلخُو نثاء عمری 44 سالہ کے نام سے ہوئی ہے جس کی شادی بادشاہ نامی شخص سے 6 ماہ قبل ہوئی تھی۔

واقع ذاتی دشمنی کا شاخسانہ لگتا ہے جس کے متعلق مزید تفتیش کی جارہی ہے۔ پولیس ہمراہ کرائم سین یونٹ اور ٹیکنیکل ٹیم واقع میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کو یقینی بنانے کے لئے سرگرم ہیں۔

واقعے میں ملوث اشخاص کو جلد گرفتار کرتے ہوئے قانوناً کیفر کردار تک پہنچایا جائے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں