53

سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ کا صدر میں ایکشن ، شارٹ ٹرم کیڈنیپنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سی ٹی ڈی انٹیلی جنس ونگ کا صدر میں ایکشن ، شارٹ ٹرم کیڈنیپنگ میں ملوث 4 ملزمان گرفتار ، اسلحہ ، واکی ٹاکی ، ہتھکڑی اور گاڑی برآمد ، انچارج سی ٹی ڈی راجہ عمر خطاب نے بتایا کہ گرفتار ملزمان کا گینگ خود کو
سی ٹی ڈی اور حساس ادارے کا اہلکار ظاہر کرکے ویگیو میں شہریوں کی شارٹ ٹرم کیڈنیپنگ میں ملوث تھے ۔

گرفتار ملزمان شہریوں کو اغواء کرکے اسٹیل ٹاؤن کے جاتے تھے جہاں سے تاوان کے بعد رہائی ملتی تھی ۔ گرفتار ملزمان میں امتیاز عرف سلمان، عبید عرف آبی، شاہد عرف موسی اور سلیم شامل ہیں،

ملزمان کے قبضے سے سیاہ رنگ کی ویگو جس پر جعلی سرکاری نمبر پلیٹ لگی تھی برآمد ہوئی، ملزمان نے چار اپریل کو پی آئی بی کالونی سے اسماعیل کو اغوا کرکے اس سے بٹ کوائن کے بارے میں معلومات لیں اور دھمکیاں دے کر رقم بعد میں لینے کا کہہ کر چھوڑ دیا

20 اپریل کو ملزمان نے ہجرت کالونی سے فیصل کو اغوا کیا اور اس کے اے ٹی ایم اور ایزی پیسہ سے پانچ لاکھ روپے نکلوا کر اس کو شاہراہ قائدین پر چھوڑ دیا۔

تیسری واردات میں ملزمان نے اورنگی ٹاون میں ایک فیکٹری میں جا کر کسٹم اور دیگر محکموں کے حوالے سے بلیک میل کرکے سات لاکھ روپے وصول کیے، ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے،

اپنا تبصرہ بھیجیں