56

کالٹن کان بیٹھنے سے 200 سے زائد ہلاکتیں، کئی زخمی

کانگو(ایچ آراین ڈبلیو)وسطی افریقی ملک کانگو کے مشرقی علاقے ربایا میں بدھ کے روز کالٹن دھات کی کان بیٹھ جانے کے باعث 200 سے زائد افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ حادثے میں بچوں اور خواتین سمیت متعدد افراد بھی شامل ہیں جبکہ کم از کم 20 افراد شدید زخمی ہوئے ہیں جنہیں طبی مراکز میں منتقل کر کے امداد فراہم کی جا رہی ہے۔

حکام کے مطابق بارشوں کے سیزن کے دوران زمین نرم ہونے کی وجہ سے کان بیٹھ گئی اور کان میں موجود افراد دب گئے۔ ابھی تک ہلاک شدگان کی درست تعداد کا تعین ممکن نہیں ہو سکا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ علاقہ باغی گروپ کے زیر اثر ہے، جس کی وجہ سے امدادی کارروائیوں میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں