60

ڈی جی آئی ایس پی آر کا جامعہ دارالعلوم کراچی کا دورہ، علماء کرام کا پاک فوج سے اظہارِ یکجہتی

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل چوہدری احمد شریف نے جامعہ دارالعلوم کراچی کا دورہ کیا، جہاں ان کی آمد پر مفتی تقی عثمانی اور دیگر جید علماء کرام نے پرتپاک استقبال کیا۔

ملاقات کے دوران علماء کرام نے ملکی سلامتی اور دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ میں پاک فوج کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کیا۔ اس موقع پر مفتی تقی عثمانی نے دہشت گردی کے خاتمے کے لیے افواجِ پاکستان کی کوششوں کو سراہتے ہوئے ہر ممکن تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

مفتی تقی عثمانی نے پاکستان کی سالمیت، امن و استحکام اور افواجِ پاکستان کی ہر محاذ پر کامیابی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں