کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)ایمیگوزویلفیئرٹرسٹ فار دی بلائنڈ پرسنز کے زیرِ اہتمام اسسٹو ڈیوائسز کی تقسیم کی تقریب بروز جمعرات 29 جنوری 2026 کو ایمیگوز کے دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں تقریباً 90 نابینا افراد میں مختلف معاون آلات تقسیم کیے گئے۔تقریب میں تقسیم کیے جانے والے آلات میں ٹاکنگ بلڈ پریشر اپریٹس، ٹاکنگ ویئنگ اسکیل، ٹاکنگ کیلکولیٹر، ٹاکنگ میتھس سلیٹ، رائٹنگ سلیٹ کے علاوہ انڈور گیمز جیسے ڈرافٹ، شطرنج اور لڈو شامل تھیں، جن کا مقصد نابینا افراد کی روزمرہ زندگی کو آسان اور خودمختار بنانا ہے۔
تقریب کاآغاز نعمان غلام کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جبکہ آمنہ عامر نے نعتِ رسولِ مقبول ﷺ پیش کی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی ڈاکٹر اشفاق(ڈائریکٹرایس پی ڈی پی اے)، پرنسپل ڈاکٹر سنیل کمار اور وائس چیئرمین نارتھ ناظم آباد ٹاؤن جناب ذوالفقار نے شرکت کی۔مہمانوں نے ایمیگوز ویلفیئر ٹرسٹ کی نابینا افراد کے لیے خدمات کو سراہتے ہوئے اسے ایک مثالی فلاحی اقدام قرار دیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرسٹ کے صدر انور مسیح نے کہا کہ ایمیگوز اپنے ممبران کے ساتھ ہر قدم پر کھڑا ہے اور مستقبل میں بھی اسسٹو ڈیوائسز سمیت دیگر فلاحی منصوبوں کے ذریعے نابینا افراد کی زندگیوں کو مزید سہل بنایا جاتا رہے گا۔
آخر میں ایمیگوز ویلفیئر ٹرسٹ کے روح رواں انور مسیح نے مہمانوں، میڈیا نمائندگان اور شرکاء کا شکریہ ادا کیا گیا کہ آپ اپنا قیمتی وقت نکال کر ان نابیناؤں کی حوصلہ افزائی کے لے آئے-


