اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)خلیج میں جاری کشیدگی اور امریکا و ایران کے درمیان بڑھتی ہوئی مخاصمت کے پیش نظر ملک بھر میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں اضافے کا امکان ہے۔
ذرائع کے مطابق یکم فروری 2026 سے آئندہ پندرہ روز کے دوران پیٹرولیم مصنوعات (POL) کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔ ابتدائی تخمینوں کے مطابق:
ہائی اسپیڈ ڈیزل (HSD) میں 9.47 روپے فی لیٹر تک اضافہ
مٹی کا تیل 3.69 روپے فی لیٹر مہنگا
لائٹ ڈیزل آئل (LDO) 6.95 روپے فی لیٹر تک مہنگا
متعلقہ حکام نے کہا ہے کہ یہ اضافہ عالمی مارکیٹ میں پیدا شدہ کشیدگی اور تیل کی سپلائی میں ممکنہ رکاوٹوں کی وجہ سے ہو سکتا ہے، جس سے صارفین پر براہِ راست اثر پڑے گا۔


