آئندہ مالی سال کا بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)آئندہ مالی سال کے بجٹ کے حوالے سے حکومتی کیلنڈر جاری کر دیا گیا ہے، جس کے مطابق بجٹ جون کے پہلے ہفتے میں پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

وزارتوں کو ہدایت دی گئی ہے کہ وہ اپنی معاشی کارکردگی کا جائزہ 20 فروری تک مکمل کریں اور اسی تاریخ تک متعلقہ محکمے اپنے ترقیاتی اخراجات اور ابتدائی تخمینے فراہم کریں۔

حکومتی حکام کا کہنا ہے کہ بجٹ کی تیاری میں تمام محکموں کی بروقت رپورٹس اور اعداد و شمار کو شامل کیا جائے گا تاکہ مالی سال کے لیے منصوبہ بندی مؤثر اور شفاف ہو۔

اپنا تبصرہ بھیجیں