مصر کے سفیر کی وفاقی وزیر صحت سے ملاقات، صحت کے شعبے میں تعاون بڑھانے پر اتفاق

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)مصر کے سفیر نے وفاقی وزیر صحت سید مصطفیٰ کمال سے ملاقات کی، جس میں صحت کے شعبے، دواسازی، استعدادِ کار میں اضافہ اور دوطرفہ تعاون پر تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔

ملاقات میں عالمی فورمز، خاص طور پر WHO پر پاکستان اور مصر کے مؤثر اشتراک کو سراہا گیا۔ دونوں ممالک کے مضبوط، دیرینہ اور برادرانہ تعلقات میں صحت کا شعبہ ایک اہم ستون بن چکا ہے، جسے خطے اور دنیا کے لیے مثبت مثال قرار دیا گیا۔

وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ عالمی ادارۂ صحت کے 159ویں اجلاس میں مصر کی جانب سے پیش کی گئی دو قراردادیں قابلِ تحسین ہیں، جن کے ذریعے پریسیژن میڈیسن اور فیٹی لیور بیماری کے حوالے سے مصر کے اقدامات کو سراہا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں