اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)صدر آصف زرداری نے دبئی میں اماراتی نائب صدر سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے پر اتفاق کیا۔
ملاقات میں تجارت، سرمایہ کاری اور معاشی تعاون کے فروغ پر بھی بات چیت ہوئی، جبکہ دبئی کے ترقیاتی ماڈل سے فائدہ اٹھانے کے امکانات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔


