اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنما سید امین الحق نے کہا ہے کہ گل پلازا واقعے پر تنقید کرنے کے بعد سندھ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ گل پلازا سانحے پر تنقید کرنے پر ایم کیو ایم کے رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لے لی گئی ہے۔ ان کے مطابق فاروق ستار، مصطفیٰ کمال اور وہ خود سمیت تمام رہنماؤں کی سیکیورٹی واپس لی گئی ہے۔
سید امین الحق نے کہا کہ سندھ حکومت کی نااہلی کو عوام کے سامنے لاتے رہیں گے اور سیکیورٹی واپس لینے سے وہ گھبرائیں گے نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ “ہم عوامی لوگ ہیں، سندھ حکومت ہمیں دیوار کے ساتھ لگانا چاہتی ہے۔”


