قومی اسمبلی کی کمیٹی کا پارلیمانی وفد کے حج و عمرے کے اخراجات بڑھانے کی تجویز

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے مذہبی امور نے ہر سال ربیع الاول میں حجاز مقدس جانے والے پارلیمانی وفد کی تعداد بڑھانے اور اخراجات قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے ذریعے برداشت کرنے کی تجویز پیش کی ہے۔

ترجمان کے مطابق وفاقی حکومت کے موجودہ قواعد کے تحت ارکان قومی اسمبلی سرکاری خرچ پر حج یا عمرے کی کوئی سہولت حاصل نہیں کرتے۔ روزہ رسول کے موقع پر ایک وفد 2 ویں اور 21 ویں ربیع الاول میں شرکت کرتا ہے، لیکن تمام ارکان اپنے اخراجات خود برداشت کرتے ہیں۔ وزارت مذہبی امور صرف انتظامی سہولت فراہم کرتی ہے اور کسی بھی مالی ذمہ داری کی پابند نہیں۔

قائمہ کمیٹی کی چیئرپرسن شگفتہ جمانی نے کہا کہ وفد پر سرکاری خرچ عوام پر کوئی بوجھ نہیں ڈالے گا بلکہ ارکان کی دعاؤں سے ملک ترقی کرے گا۔ انہوں نے سفارش کی کہ ہر رکن پارلیمنٹ کو کوٹہ دیا جائے تاکہ وہ 10 افراد کو حج پر بھیج سکے۔ کمیٹی کے تمام ارکان نے اس تجویز کی تائید کی۔

وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف نے کہا کہ اس سال حج کوٹے کا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے اور 2027 میں اس تجویز پر عمل ممکن ہو سکے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں