کراچی(ایچ آراین ڈبلیو) صداۓ ملت انٹرنیشنل فاؤنڈیشن کے زیر انتظام ایوارڈ پروگرام “ایک خوبصورت شام – چمکتے ستاروں کے نام” کے تحت اینکر آمنہ فاطمہ کو چمکتے ستارے ایوارڈ 2026 سے نوازا گیا۔
آرٹس کونسل آف پاکستان ڈسٹرکٹ سینٹرل کے آڈیٹوریم میں منعقدہ پروقار تقریب میں 60 سے زائد اہم شخصیات کو ان کی نمایاں خدمات کے اعتراف میں ایوارڈز دیے گئے۔ اینکر آمنہ فاطمہ کو بہت کم عرصہ میں میڈیا میں اپنی پہچان بنانے اور حوصلہ افزائی کے لیے یہ ایوارڈ دیا گیا۔
وادی کشمیر سے وابستہ صداۓ ملت انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے اس سال بھی شاندار ایوارڈ پروگرام کا انعقاد کیا، جس کے چیئرمین عبدالرہمان آصی اور جنرل سیکرٹری الیاس مغل نے شرکا محفل کا شکریہ ادا کیا اور تمام ایوارڈ حاصل کرنے والے خواتین و حضرات کو مبارکباد پیش کی۔


