موٹروے پولیس کی بڑی کارروائی، ایم فائیو ملتان زون سے دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط

ملتان(ایچ آراین ڈبلیو) موٹروے پولیس نے ایک بڑی کارروائی کے دوران ایم فائیو موٹروے کے ملتان زون میں دو نان کسٹم پیڈ گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔ یہ کارروائی خفیہ اطلاع پر موٹروے پولیس اور کسٹمز حکام نے مشترکہ طور پر انجام دی۔

کارروائی کے دوران ڈائی ہاٹیسو میرا اور ٹویوٹا ایکوا برآمد کی گئیں، جن کی مجموعی مالیت ساٹھ لاکھ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔ گاڑیوں میں سوار ملزمان قانونی دستاویزات پیش کرنے میں ناکام رہے۔

موٹروے پولیس کے مطابق ضبط شدہ گاڑیاں، موبائل فونز اور ملزمان کو مزید قانونی کارروائی کے لیے کسٹمز حکام کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ نان کسٹم پیڈ گاڑیاں کوئٹہ سے سوات منتقل کی جا رہی تھیں۔

حکام کے مطابق غیر قانونی گاڑیوں کی اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں گی اور ایسے عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں