اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس نے فراڈ کیس میں سابق وفاقی وزیر فواد چوہدری کے خلاف وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے ہیں۔
جوڈیشل مجسٹریٹ شائستہ کنڈی کی عدالت میں کیس کی سماعت کے دوران فواد چوہدری پیش ہوئے، تاہم مدعی مقدمہ کی مسلسل غیر حاضری کے باعث عدالت نے وارنٹ جاری کیے۔
عدالت نے کیس کی مزید سماعت 3 فروری تک ملتوی کر دی، جس میں فریقین کی جانب سے بریت کی درخواست پر دلائل پیش کیے جائیں گے۔


