بیوی اور بیٹی کے قتل میں ملوث معطل ڈی ایس پی عثمان حیدر کی انکوائری کا حکم

لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)آئی جی پنجاب نے بیوی اور بیٹی کے قتل میں ملوث معطل ڈی ایس پی عثمان حیدر کے خلاف باقاعدہ انکوائری کا حکم دے دیا ہے۔ انکوائری کی ذمہ داری ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی لاہور عاطف نذیر کے سپرد کر دی گئی ہے۔

پولیس حکام کے مطابق ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹبیلٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ 60 روز کے اندر تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر جامع رپورٹ آئی جی پنجاب کو پیش کریں۔ انکوائری کے دوران بیوی اور بیٹی کے قتل کیس میں اب تک ہونے والی تفتیش، تفتیشی افسران کے بیانات اور دیگر شواہد کا تفصیلی جائزہ لیا جائے گا۔

حکام کا کہنا ہے کہ جیل میں زیرِ سماعت مقدمے کا سامنا کرنے والے معطل ڈی ایس پی عثمان حیدر کا بیان بھی قلمبند کیا جائے گا، جبکہ واقعے سے جڑے تمام پہلوؤں پر مکمل تحقیقات کی جائیں گی۔

پولیس کے مطابق انکوائری رپورٹ کی روشنی میں عثمان حیدر کو نوکری سے برخاست کرنے یا دیگر محکمانہ کارروائی کا حتمی فیصلہ آئی جی پنجاب کریں گے۔ واضح رہے کہ بیوی اور بیٹی کے قتل کے کیس میں گرفتاری کے بعد آئی جی پنجاب نے عثمان حیدر کو فوری طور پر معطل کر دیا تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں