57

استعمال شدہ موبائل فونز کی کسٹم ویلیو میں کمی، 4 بڑے برانڈز کے 62 ماڈلز سستے ہوں گے

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے بیرون ملک سے درآمد کیے گئے پرانے موبائل فونز کی نظر ثانی شدہ کسٹم ویلیو جاری کر دی ہے۔

نئے اور کم ریٹس کے تحت 4 بڑے برانڈز کے مجموعی طور پر 62 ماڈلز پر عائد پی ٹی اے ٹیکس میں کمی واقع ہوگی۔ رپورٹس کے مطابق، ایک معروف برانڈ کے فونز کی کسٹمز ویلیو میں 32 فیصد سے 89 فیصد تک کمی کی گئی ہے۔

ویلیو ایشن حکام نے بتایا کہ سابقہ طریقہ کار میں قیمتیں بڑھا چڑھا کر دکھانے، انڈر انوائسنگ اور استعمال شدہ فونز کی گریڈنگ کے باعث کلیئرنس میں تاخیر ہوتی تھی، جس کا بوجھ صارفین پر پڑتا تھا۔

نئی ویلیو ایجنسی کے اطلاق سے استعمال شدہ موبائل فونز کے درآمد کنندگان اور صارفین دونوں کو مالی طور پر آسانی حاصل ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں