57

مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر تشویش

اسلام آباد، پاکستان (ایچ آراین ڈبلیو) انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں نے مقبوضہ کشمیر میں کشمیری قیادت کے خلاف بھارتی عدالتوں کے مبینہ استعمال پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔ آج جاری ہونے والے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یاسین ملک اور دیگر حریت رہنماؤں کو جیلوں میں طبی سہولیات سے محروم رکھا جا رہا ہے، جو جنیوا کنونشن اور انسانی حقوق کے عالمی چارٹر کی سنگین خلاف ورزی ہے۔ عالمی برادری سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ وہ کشمیری قیدیوں کی جان بچانے کے لیے فوری مداخلت کرے۔
انسانی حقوق کی عالمی رپورٹنگ میں ہمارے مددگار بنیں: hrnww.com/support-us

اپنا تبصرہ بھیجیں