54

گل پلازہ سانحہ: 61 لاشیں، سندھ ویژن بے نقاب، ادارے مکمل ناکام — منعم ظفر

کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر نے کہا ہے کہ گل پلازہ کو پانچ دن گزر چکے ہیں اور اب تک 61 لاشیں نکالی جا چکی ہیں، یہ سانحہ بلاول بھٹو کے سندھ ویژن کو عیاں کر چکا ہے جس کے تحت کراچی کھنڈر بن گیا ہے۔ پریس کانفرنس میں انہوں نے کہا کہ کے ایم سی اور صوبائی حکومت کے تمام ادارے ناکامی کی تصویر بنے ہوئے ہیں، دن کی روشنی میں بھی لاشیں نہیں نکالی جا سکیں۔ ان کا کہنا تھا کہ شہر کے لیے صرف 60 فائر ٹینڈرز اور 5 اسنارکلز ہیں، جبکہ فائر پروٹیکٹڈ یونیفارم اور جدید سہولیات کہیں نظر نہیں آتیں۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ آر جے مال، صدر اور دیگر مقامات پر بار بار آگ لگنے کے باوجود عمارتوں میں فائر فائٹنگ سسٹم کیوں موجود نہیں اور سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کہاں ہے؟

اپنا تبصرہ بھیجیں