56

چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن محمد یوسف کا سیکٹر 5F میں تین مقامات پر پیور بلاک منصوبوں کا افتتاح

کراچی(ایچ آراین ڈبلیو)نیو کراچی ٹاؤن کے چیئرمین محمد یوسف نے سیکٹر 5F میں مختلف تین مقامات پر گلیوں میں پیور بلاک تنصیب کے کام کی تکمیل پرباقاعدہ افتتاح کیا۔اس موقع پر ان کے ہمراہ وائس چیئرمین نیو کراچی ٹاؤن شعیب بن ظہیر ، چیئرمین UC-5عطا الرحمن راجہ ،وائس چیئرمینUC-5توقیرخان، مختلف یوسیز کے چیئرمین و وائس چیئرمین، کونسلرز اور عوام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔افتتاحی تقریب سےخطاب کرتےہوئے چیئرمین محمد یوسف نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن میں گلیوں کی پختگی اور بنیادی انفرااسٹرکچر کی بہتری ان کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نےکہا کہ پیوربلاک جیسےمنصوبےنہ صرف آمدورفت کوآسان بناتے ہیں بلکہ علاقے کی مجموعی خوبصورتی اور شہری سہولیات میں بھی اضافہ کرتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ٹاؤن بھر میں مرحلہ وار پیور بلاک کے منصوبے مکمل کیے جائیں گے تاکہ شہریوں کو بہتر ماحول فراہم کیا جا سکے۔وائس چیئرمین شعیب بن ظہیر نے اس موقع پر کہا کہ پیور بلاک منصوبہ عوامی فلاح و بہبود کا عملی مظہر ہے، جس سے علاقے کے مکینوں کو براہِ راست سہولت حاصل ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ نیو کراچی ٹاؤن انتظامیہ محدود وسائل کے باوجود عوامی مسائل کے حل کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے اور آئندہ بھی ترقیاتی کاموں کا سلسلہ جاری رہے گا۔آخر میں چیئرمین محمد یوسف نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ پیور بلاک کی تنصیب کے ساتھ ساتھ معیار اور دیرپا مضبوطی کو یقینی بنایا جائے تاکہ عوام طویل عرصے تک اس سہولت سے مستفید ہو سکیں-

اپنا تبصرہ بھیجیں