قومی اسمبلی اجلاس: آصفہ بھٹو کی پرچی پر عبدالقادر پٹیل کا لہجہ بدل گیا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پاکستان پیپلز پارٹی کے رکن عبدالقادر پٹیل نے کراچی کے سانحہ گل پلازہ پر اظہارِ خیال کرتے ہوئے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پر شدید تنقید کی، تاہم اس دوران خاتونِ اول اور رکن اسمبلی آصفہ بھٹو نے پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری کے ذریعے عبدالقادر پٹیل کو ایک پرچی بھجوائی۔

پرچی پڑھنے کے بعد عبدالقادر پٹیل کا لہجہ یکدم معتدل ہو گیا اور انہوں نے الزام تراشی کی بجائے تمام سیاسی جماعتوں سے مل کر مسائل کا حل نکالنے کی بات کی۔ انہوں نے کہا کہ سانحات کا حل سیاسی محاذ آرائی نہیں بلکہ باہمی تعاون سے ممکن ہے۔

اجلاس کے دوران شازیہ مری کی جانب سے پرچی دینے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی، جس پر صارفین نے دلچسپ اور طنزیہ تبصرے بھی کیے۔

واضح رہے کہ عبدالقادر پٹیل ابتدائی طور پر گل پلازہ کے سانحے کی ذمہ داریوں کے حوالے سے ایم کیو ایم پر تنقید کر رہے تھے، لیکن پرچی موصول ہونے کے بعد ان کا مؤقف نمایاں طور پر اعتدال پسند ہو گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں