کراچی (ایچ آراین ڈبلیو) سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی نے شہر بھر میں فائر سیفٹی سسٹم نصب کرنے کے لیے بلڈرز اور عمارت مالکان کو تین روز کی مہلت دے دی ہے۔ ایس بی سی اے نے چیئرمین آباد کو تحریری طور پر آگاہ کرتے ہوئے ہدایت کی ہے کہ کراچی میٹروپولیٹن کارپوریشن کے فائر سیفٹی آڈٹ پر فوری عملدرآمد کرایا جائے۔
حکام کے مطابق جن بلڈرز نے حفاظتی اقدامات مکمل نہیں کیے، انہیں تین دن کا الٹی میٹم دیا گیا ہے۔ آج ضلع جنوبی اور شرقی میں 6 مختلف عمارتوں کا فائر سیفٹی آڈٹ بھی کیا گیا۔
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے تمام بلڈنگ مالکان سے اپیل کی ہے کہ انسانی جانوں کے تحفظ کے لیے فائر سیفٹی کو یقینی بنایا جائے۔
55


