نیوزی لینڈ میں آگ سے 40 افراد جاں بحق ہوئے، یہ آگ ہے، ہو جاتا ہے، شہلا رضا

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) پیپلز پارٹی کی رکن قومی اسمبلی شہلا رضا نے سانحہ گل پلازہ پر قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک واقعے کو بنیاد بنا کر صوبوں، 18ویں ترمیم اور بنیادی تعلیم تک بات لے جانا عجیب ہے۔

شہلا رضا نے کہا کہ نیوزی لینڈ میں آگ لگنے کے واقعے میں 40 افراد جاں بحق ہو گئے تھے، اسی طرح لاہور کے حفیظ سینٹر میں تین مرتبہ آگ لگی، لیکن اس پر کوئی سیاست نہیں کی گئی۔ ان کا کہنا تھا کہ آگ لگنا ایک حادثہ ہے اور ایسے واقعات ہو جاتے ہیں۔

پیپلز پارٹی کی رکن اسمبلی نے مزید کہا کہ یہ حیران کن ہے کہ ایک واقعے کو بنیاد بنا کر صوبائی اختیارات، 18ویں ترمیم اور بنیادی تعلیم جیسے معاملات پر سوالات اٹھائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سندھ ایک قدیم خطہ ہے جس کی تاریخ ہزاروں سال پرانی ہے اور اسے قبل از مسیح بھی دیکھا جانا چاہیے۔

شہلا رضا کا کہنا تھا کہ سندھ وہ واحد صوبہ ہے جس نے ہمیشہ دل کھول کر مہاجرین کا استقبال کیا اور انہیں اپنے اندر بسایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں