ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر کتنا منافع؟ ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس کی نئی شرحیں جاری

اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) قومی بچت بینک نے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس (DSC) پر منافع کی شرح میں رد و بدل کر دیا ہے، جس کا باقاعدہ اطلاق جنوری 2026 سے ہو چکا ہے۔ یہ اسکیم پاکستان میں مقیم اور بیرونِ ملک مقیم پاکستانیوں دونوں کے لیے دستیاب ہے۔

ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس مختلف مالیت میں دستیاب ہیں، جن میں 500، 1,000، 5,000، 10,000، 50,000، 1 لاکھ، 5 لاکھ اور 10 لاکھ روپے شامل ہیں، تاکہ سرمایہ کار اپنی مالی حیثیت کے مطابق سرمایہ کاری کر سکیں۔

قومی بچت بینک کے مطابق ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس پر منافع کی نئی شرح 11.08 فیصد مقرر کی گئی ہے۔

ایک لاکھ روپے کی سرمایہ کاری پر 10 سال میں متوقع مالیت:

پہلے سال کے اختتام پر: 1,09,000 روپے

دوسرے سال: 1,19,000 روپے

تیسرے سال: 1,30,000 روپے

چوتھے سال: 1,43,000 روپے

پانچویں سال: 1,58,000 روپے

چھٹے سال: 1,76,000 روپے

ساتویں سال: 1,97,000 روپے

آٹھویں سال: 2,22,000 روپے

نویں سال: 2,51,000 روپے

دسویں سال: 2,86,000 روپے

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی پالیسی کے مطابق منافع پر ٹیکس اور زکوٰۃ کی کٹوتی لاگو ہوتی ہے۔ فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس 15 فیصد جبکہ نان فائلرز کے لیے 35 فیصد مقرر ہے۔

ماہرین کے مطابق طویل مدتی اور محفوظ سرمایہ کاری کے خواہشمند افراد کے لیے ڈیفنس سیونگ سرٹیفکیٹس اب بھی ایک اہم اور قابلِ اعتماد آپشن سمجھے جاتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں