اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو)وزیراعظم پاکستان شہباز شریف کل سرکاری دورے پر سوئٹزرلینڈ روانہ ہوں گے۔وزیراعظم 19 جنوری سے 23 جنوری تک ڈیوس میں قیام کریں گے اور وہاں ورلڈ اکنامک فورم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔ اجلاس میں دنیا بھر کے رہنما، تاجروں اور عالمی تنظیموں کے نمائندے شریک ہوں گے۔
وزیراعظم شہباز شریف اس موقع پر پاکستان کے مفادات اور سرمایہ کاری کے مواقع کو اجاگر کرنے کے لیے دیگر عالمی رہنماؤں اور تجارتی نمائندوں سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔


