اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعینات ڈی ایس پی اظہر نوید پر شہری سے فراڈ کرنے کا الزام سامنے آیا ہے۔ انکوائری رپورٹ کے مطابق ڈی ایس پی اظہر نوید اور اس کے بیٹے نے شہری ازان حسان سے 3 کروڑ 40 لاکھ روپے حاصل کیے، لیکن پیسوں کے بدلے نہ گاڑیاں فراہم کیں اور نہ ہی رقم واپس کی گئی۔
شہری کے مطابق پیسے کی واپسی کے تقاضے پر اسے دھمکیاں بھی دی گئیں۔ ایس ایس پی انٹرنل اکاؤنٹیبلٹی نے ڈی ایس پی کو قصوروار قرار دیتے ہوئے مزید ریگولر ڈیپارٹمنٹل انکوائری کی سفارش کی ہے۔
رپورٹ اعلیٰ حکام کو بھی بھجوا دی گئی ہے۔ یاد رہے کہ ڈی ایس پی اظہر نوید اس وقت وزیراعظم ہاؤس کی سیکیورٹی پر تعینات تھا۔


