لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)گورننگ کونسل نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 11ویں ایڈیشن کے حوالے سے اہم فیصلہ کرتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 11 کا باقاعدہ آغاز جمعرات، 26 مارچ سے ہوگا۔
چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے پی ایس ایل کی نئی ٹیموں کی نیلامی کے کامیاب انعقاد پر ٹیموں اور متعلقہ حکام کو مبارکباد دی، جسے لیگ کی ترقی اور ارتقاء کا اہم سنگ میل قرار دیا گیا۔
اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ لیگ کے اس نئے ایڈیشن میں شائقین، کھلاڑی اور اسٹیک ہولڈرز ایک نئے دور کا حصہ بنیں گے اور پی ایس ایل 11 بھرپور جوش و خروش کے ساتھ منائی جائے گی۔


