لاہور(ایچ آراین ڈبلیو)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سربراہ نواز شریف کے نواسے اور وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے صاحبزادے جنید صفدر کی ولیمہ کی تقریب جاتی امرا میں منعقد ہوئی۔
تقریب جاتی امرا فارمز میں ہوئی جس میں تقریباً 800 مہمان شریک ہوئے۔ تقریب میں صدر پاکستان مسلم لیگ ن نواز شریف، وزیراعظم پاکستان شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور دیگر اہم شخصیات نے شرکت کی۔
تصاویر میں ولیمہ کی شاہانہ تزئین و آرائش اور مہمانوں کی موجودگی کو دکھایا گیا ہے، جبکہ سوشل میڈیا پر تقریب کی تصاویر اور مناظر وائرل ہو گئے ہیں۔


