ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ

اسلام آباد (ایچ آراین ڈبلیو) ڈی جی ایف آئی اے رفعت مختار راجہ کا اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ کا دورہ-
اسلام آباد انٹرنیشنل ائرپورٹ پر روزانہ 94 بین الاقوامی پروازوں کی ہینڈلنگ کی جاتی ہے۔ یومیہ 10 ہزار سے زائد بین الاقوامی مسافروں کی امیگریشن کلیئرنس مکمل کی جارہی ہے

13 جنوری کو ایک گھنٹے میں 2,400 مسافروں کی کلیئرنس کی گئی۔ مصروف اوقات میں پروازوں کی بیک وقت آمد سے عارضی ہجوم ہوتا ہے۔ اسلام آباد ائرپورٹ پر ایف آئی اے امیگریشن 3 شفٹوں میں کام کر رہی ہے۔ روانگی کیلئے 15 اور آمد کیلئے 13 امیگریشن کاؤنٹرز فعال ہیں۔ موسمی حالات اور تکنیکی خرابیوں کے باعث پروازوں میں تاخیر ہجوم کی وجہ بنتی ہے

ڈی جی ایف آئی اے نے مسافروں کو بہترین امیگریشن سروس کی فراہمی یقینی بنانے کے احکامات جاری کئے۔ مسافروں کے لئے کیو مینجمنٹ سسٹم کی تنصیب اور مرحلہ وار ای گیٹس کے نفاذ پر اتفاق کیا گیا۔ مسافروں کی رہنمائی کیلئے کیو اسٹاف کی تعیناتی کی جائے۔ مسافروں کی تیز ترین امیگریشن کو مکمل کرنے کےلئے پری ڈیپارچر ایپ جلد متعارف کی جائے۔

ترجمان ایف آئی اے…

اپنا تبصرہ بھیجیں