راولپنڈی(ایچ آراین ڈبلیو) پمز اسپتال کے ڈاکٹروں کی تین رکنی ٹیم نے اڈیالہ جیل میں بانی پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کا طبی معائنہ کیا۔ جیل ذرائع کے مطابق ٹیم میں ڈاکٹر ذوالفقار، ڈاکٹر عارف اور ڈاکٹر عاصل شامل تھے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ڈاکٹروں نے عمران خان کی آنکھوں اور دانتوں کا معائنہ کیا، جبکہ جنرل فزیشن نے بانی پی ٹی آئی کا مکمل طبی معائنہ بھی کیا۔
جیل ذرائع کے مطابق معائنے کے بعد ڈاکٹروں نے عمران خان کو کچھ دوائیں تجویز کی ہیں اور میڈیکل رپورٹ جیل انتظامیہ کو بھیج دی جائے گی۔
یاد رہے کہ 8 فروری کو احتجاج کی کال عمران خان کی طرف سے نہیں دی گئی، جس کی وضاحت علیمہ خان نے پہلے ہی کر دی تھی۔


