اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وزیر داخلہ محسن نقوی نے بتایا ہے کہ پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی رینکنگ میں شاندار بہتری آئی ہے اور یہ 126 ویں نمبر سے بڑھ کر 98 ویں نمبر پر پہنچ گیا ہے۔
وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ اس تیزی سے بہتری سے ظاہر ہوتا ہے کہ عالمی سطح پر پاکستان پر اعتماد بڑھ رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ یہ ترقی کا سفر جاری رہے گا اور پاکستانی شہریوں کو مزید آسانیاں فراہم کی جائیں گی۔
محسن نقوی نے پاکستانی پاسپورٹ کی عالمی درجہ بندی میں اضافے کو ملکی شاندار کارکردگی اور مثبت سفارتی تعلقات کا نتیجہ قرار دیا۔


