اسلام آباد(ایچ آراین ڈبلیو) وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے اعلان کیا ہے کہ ملک بھر میں ایک لاکھ 20 ہزار عازمینِ حج کی بیک وقت تربیت کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
وفاقی وزیر نے واضح کیا کہ لازمی حج تربیت مکمل نہ کرنے والے عازمین حج کی سعادت سے محروم رہ سکتے ہیں، لہٰذا تمام حجاج کرام کو تربیتی سیشن میں فعال شرکت کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔


